مستونگ ( نیوزڈیسک )مستونگ میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملے میں میجر محمد رضوان طاہر سمیت 3 فوجی جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 4دہشت گرد مارے گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ میجر رضوان شہید ایک دلیر افسر تھے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف متعدد آپریشنز میں حصہ لیا انہوں نے ہمیشہ فرنٹ لائن سے اپنے جوانوں کی قیادت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا، سکیورٹی فورسزبھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد انتظامیہ کا شہر کے تمام اسٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا فیصلہ

