Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

اسلام آباد انتظامیہ کا شہر کے تمام اسٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تمام اسٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق تمام افسران فی الفور فیلڈ میں جا کر کارروائیاں یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جس علاقے کے اسٹالز سے باجے برآمد ہوئے متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی کہ کارروائیاں یوم آزادی تک یومیہ بنیادوں پرکی جائیں۔
مزید پڑھیں‌:نادرا نے عوام کو خبردار کردیا

یہ بھی پڑھیں