اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جعلسازوں سے بچنے کے لیے ایک بار پھر عوام کو انتباہ جاری کیا ہے۔نادرا نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پر عوام کو متنبہ کیا ہےکہ وہ اپنی ذاتی معلومات پاک آئیڈنٹیٹی ایپلی کیشن کے علاوہ کسی اور ویب سائٹ یا موبائل ایپلی کیشن پر فراہم نہ کریں۔
نادرا کی جانب سے عوام کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ایسی تمام ویب سائٹ یا ایپلی کیشنز جو آپ کی ذاتی معلومات نادرا کے نام پر مانگ رہی ہیں، ان کو اپنی تفصیلات ہرگز فراہم نہ کریں، کیونکہ یہ تمام ویب سائٹ اور ایپلی کیشنز جعلی ہیں۔
واضح رہے کہ نادرا نے گزشتہ روز پاک آئی ڈی ایپ کا نیا ورژن لانچ کیا ہے جس میں مزید خصوصیات اور سہولیات شامل ہیں۔نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کو زیادہ مؤثر اور باسہولت بنانے کے لیے اس میں نئی اپ ڈیٹس، نئے فیچرز اور نئی سہولیات شامل کی ہیں۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

