Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

بونیر میں کلاؤڈ برسٹ، سیلاب سے کتنا جانی و مالی نقصان ہوا؟ سرکاری رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں کلاؤڈ برسٹ اور شدید سیلاب سے ہونی والی تباہی سے متعلق سرکاری رپورٹ جاری کر دی گئی۔

سرکار رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بونیر کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب کے نتیجے میں 234 افراد جاں بحق ہوئے۔ 162 مکانات مکمل تباہ جبکہ 575 جزوی متاثر ہوئے۔ اس کے علاوہ 110 کلومیٹر سڑکیں، پل، اور دیگر انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے 55890 ایکڑ زرعی اراضی زیرِ آب آ گئی۔ 825 دکانیں تباہ ہوئیں اور 3638 مویشی ہلاک ہوئے۔

سرکار رپورٹ کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ کو ندی نالے ٹوٹنے سے 19 کروڑ 48 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، جبکہ 29 تعلیمی ادارے متاثر ہوئے۔ محکمہ زراعت کی 26142 ایکڑ اراضی تباہ ہونے سے 25 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا، جبکہ ہائی وے اتھارٹی کی 4 کلومیٹر سڑک بہہ جانے سے 32 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں۔کراچی میں ’را‘ کا نیٹ ورک بے نقاب،اہم گرفتاریاں، ایڈیشنل آئی جی پولیس کی پریس کانفرنس

یہ بھی پڑھیں