ایبٹ آباد(اوصاف نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں کار اور ڈمپر میں تصادم سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ حویلیاں ہزارہ موٹروے پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہوکر کار پر چڑھ گیا جس میں سوار 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، جنہوں نے مرنے والے تمام افراد کی لاشیں حویلیاں ہسپتال منتقل کیں۔
دوسری جانب موٹر وے پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا اور ہولناک واقعہ کے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا ۔
مزید پڑھیں:ایک ہی گھرکے کتنےا فرادکوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

