Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

اہلیہ باکردار،جھگڑا ذاتی معاملہ ،نرگس کے شوہر کا بیان سامنے آگیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی نامور اداکارہ غزالہ ادریس المعروف نرگس پر شوہر کی جانب سے تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد ان کے شوہر ماجد بشیر کا بیان سامنے آگیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں اسٹیج اداکارہ نرگس کے شوہر ماجد بشیر کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ باکردار عورت ہے، جھگڑے ہر گھر میں ہوجاتے ہیں، یہ جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے، کچھ لوگ اس واقعے کو کردار کشی کے لئے استعمال کررہے ہیں، میں ان خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

خاتون سے بات کیوں کی؟ لڑکی نے بوائے فرینڈ کو قتل کردیا

یہ بھی پڑھیں