Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

بجلی بلوں کی اقساط پر پابندی، عدم ادائیگی پر جرمانوں میں بھی اضافہ،صارفین کیلئے بری خبر

فیصل آباد(نیوز ڈیسک)مہنگی بجلی سے ستائے صارفین کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، فیسکو نے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کردی، عدم ادائیگی پر جرمانوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بلوں کی قسطوں میں ادائیگی پر پابندی لگا دی ، فیسکو حکام کےمطابق قسطوں کی سہولت سے ریونیو متاثر ہورہا ہے، کمرشل فیسکو مبشر چیف کا کہنا ہے کہ نیپرا کی ہدایت پر بجلی بلوں کی اقساط پر پابندی لگائی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ادائیگی نہ ہونے پر جرمانے بھی ڈبل کردئیے گئے ہیں ، بجلی بلوں سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں اب مزید بوجھ بڑھا دیا ہے۔

دریں اثنا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مقررہ تاریخ کے بعد ادا کیے جانے والے بلوں کے لیے پہلے ہی نئی سرچارج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت، مقررہ تاریخ سے تین دن کے اندر کی جانے والی ادائیگیوں پر 5% سرچارج عائد کیا جائے گا، جب کہ تین دن کے بعد ادائیگی کرنے پر 10% سرچارج لاگو کیا جائے گا۔

بجلی کے بل کی تاخیر سے ادائیگی سرچارج
ادائیگی کا دورانیہ سرچارج
آخری تاریخ سے 3 دنوں کے اندر 5%
آخری تاریخ سے 3 دن سے زیادہ 10%
قبل ازیں، زائد المیعاد بلوں پر یکساں 10 فیصد تاخیر سے ادائیگی کا چارج لگایا گیا تھا، لیکن اس نئے ڈھانچے کا مقصد صارفین کو مزید لچک فراہم کرنا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد ابتدائی تین دن کی رعایتی مدت میں ادائیگیوں کے لیے کوئی سرچارج نہیں ہوگا۔

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا، تصاویر وائرل

یہ بھی پڑھیں