Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

راولپنڈی : پیرودھائی فوجی کالونی سے پانچ سالہ بچی اغواء ، ویڈیو سامنے آگئی

راولپنڈی (نیوزڈیسک) راولپنڈی کے علاقے پیروودھائی فوجی کالونی سے پانچ سال بچی نامعلوم شخص نے اغواء کرلی، ذرائع کے مطابق پانچ سالہ بچی کو قریبی دکان پر جاتے ہوئے اغواء کرلیا گیا ہے ۔

بچی کے والد یعقوب خان کا کہنا تھا کہ بچی قریبی دکان پر کھانے کی اشیاء خریدنے گئی مگر واپس نہیں آئی ۔ بہت تلاش بسیار کے باوجود بچی کاسراغ نہ مل سکا، خدشہ ہے کہ بچی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو بھی سسامنے آگئی . ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص شلوار قمیض میں ملبوس لڑکی سے بات کر رہا ہے اور اس کیساتھ سکون سے چلا جا رہا ہے۔


لڑکی کے اہل خانہ کیمطابق فوٹیج میں نظر آنے والا شخص مکمل اجنبی ہے اور وہ اور نہ ہی ان کے پڑوس میں کوئی اسے پہچانتا ہے۔پولیس نے یعقوب خان کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔حکام نے یقین دلایا کہ فرد کا سراغ لگانے اور بچے کی بحفاظت بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کے تپتے صحرا میں برفباری شروع

یہ بھی پڑھیں