Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ٹی آئی ریلی مقدمہ ، عدالت نے گرفتار 4ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا

لاہور( نیوز ڈیسک) لاہور کی عدالت نے پی ٹی آئی کی لاہور میں ریلی نکالنے اور سڑک بلاک کرنے کے مقدمے میں گرفتار 4 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت پولیس نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی ، عدالت نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ۔

فیصلے میں کہا کہ ناقص تفتیش اور ملزمان کے 161 کے بیانات موجود نہیں ہیں ، عدالت ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کرتی ہے ۔ملزمان میں زین العابدین ،دلدار احمد ،سمیرا رانی اور خطاب نواز کو مقدمے سے ڈسچارج کیا ۔
مزید پڑحیں‌:گلگت بلتستان، سیلابی ریلے میں8گاڑیاں بہہ گئیں، 3لاشیں نکال لیں، 15سے زائد لاپتہ

یہ بھی پڑھیں