Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

سکھر : 2 ’ٹک ٹاکرز‘ سمیت تین افراد اغواء،50 لاکھ روپے تاون طلب

سکھر(نیوزڈیسک) گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے دو ٹک ٹاکربھائیوں سمیت3 افراد کو کچے کے ڈاکووں نے اغوا کرلیا ، پولیس کے مطابق متاثرین جن کی شناخت دو بھائیوں جاوید اور خالد کے نام سے ہوئی ، وہ اپنے دوست فرمان کے ساتھ پانچ روز قبل ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے سکھر جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے۔

ایس ایس پی سمیر نور کے مطابق اغوا کاروں کی آخری معلوم لوکیشن شکارپور کے علاقے سے ٹریس کی گئی۔ اغوا کاروں نے ان کی رہائی کیلئے پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا۔

مغوی کے اہل خانہ نے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم مزدور ہیں۔ ہم اتنا بڑا تاوان ادا نہیں کر سکتے۔ مغوی افراد کو بازیاب کرایا جائے۔ایس ایس پی نور نے تصدیق کی کہ سکھر اور شکارپور پولیس فورسز کے درمیان مربوط کوششوں سے مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔
کراچی ، گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شہری گھروں سے باہر نکل آئے

یہ بھی پڑھیں