Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

سکھرملتان موٹر وے پر ٹریفک کا المناک حادثہ ، 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کراچی (نیوزڈیسک)سکھر ملتان موٹروے پر ٹریفک کا المناک حادثہ 8 افرادجان کی بازی ہار گئے۔موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے پر ڈرنگ ملوک والی کے قریب بس ٹرالر سے ٹکرا گئی ، حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا ،
اوگی سے کراچی حانے والی گوجر ایکسپریس گھوٹکی میں سکھر ملتان موٹروے (ایم فائیو) پر گاؤں ڈرنگ ملوک والی کے قریب ٹرالر سے ٹکراگئی جس سے خواتین بچوں سمیت 8افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں ۔۔۔۔۔

حادثے میں تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہےجاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ریسکیو ٹیموں کو بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس کے مطابق حادثہ کا شکار مسافر بس مانسہرہ کی تحصیل اوگی سے کراچی جارہی تھی کہ سکھر ملتان موٹر وے پر گھوٹکی کے گاؤں ڈرنگ ملوک والی کے مقام پر ٹرالر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دو بچوں خاتون سمیت 8افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کردیا گیا ہے ،

مقامی ریسکیو اہلکاروں اور وپولیس کے مطابق حادثہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا ابتدائی طور پانچ افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ بعض متوفیوں کے ساتھ ورثاء نہ ہونے کی وجہ سے شناخت میں دشوری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق افراد میں مانسہرہ کے نور الٰہی، شگفتہ ،روزینہ ،انیبہ اور حسنات شامل ہیں جنکی میتیں اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔

ابتدائی طور پانچ افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ بعض متوفیوں کے ساتھ ورثاء نہ ہونے کی وجہ سے شناخت میں دشوری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق افراد میں مانسہرہ کے نور الٰہی، شگفتہ ،روزینہ ،انیبہ اور حسنات شامل ہیں جنکی میتیں اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔

ثاقب نثار اور فیض حمید کی قربت کا سب کو پتا ہے، طلال چوہدری

یہ بھی پڑھیں