کراچی(نیوزڈیسک) سکھر ملتان موٹروے پر تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر مادی، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر پنوعاقل میں دادلو کے قریب پیش آیا جہاں ملتان جانیوالی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک سے جا ٹکرائی۔پولیس کے مطابق کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ کار سوار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تاہم زخمی اور لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے پنوعاقل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ ہاوس سمیت سندھ کے تمام سرکاری دفاتر میں پانی کی پلاسٹک بوتلوں پر پابندی عائد

