Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شرمناک جرم میں ملوث غیر ملکی خاتون گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) انسداد منشیات فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرغیرملکی خاتون سے ایک کلو396 گرام کوکین برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے کارروائی کے دوران برازیلین خاتون سے 1 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1 کلو 396 گرام کوکین برآمد کرلی۔

ملزمہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے برازیل سے کراچی پہنچی تھی، تلاشی لینے پر خاتون کے انڈرگارمنٹس سے کوکین برآمد کی گئی، ملزمہ نے منشیات مائع حالت میں پلاسٹک شاپرز میں ڈال کر انڈر گارمنٹس میں چھپائی ہوئی تھیں، ملزمہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمۃ المبارک موسم کیسا رہے گا؟

یہ بھی پڑھیں