Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

آج کل کے بچے ماں باپ سے شادی کی اجازت نہیں لیتے بلکہ۔۔ مسلمان لڑکے سے سوناکشی کی شادی کی خبروں پر شتروگن سنہا نے کیا کہا؟

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکاراورسیاستدان شتروگھن سنہامیڈیامیں سوناکشی سنہاکے شادی کے دعوے پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بیٹی نے شادی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی. میں خود بھی انتظار کررہا ہوں کہ وہ شادی میں کب بلائے گی،بھارتی میڈیاکے مطابق دبنگ گرل سوناکشی سنہا اس مہینے 23 تاریخ کو اپنے دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کررہی ہیںجبکہ ان کے والد شتروگن سنہا کا کہنا ہے کہ الیکشن کے بعد سے وہ دہلی میں ہیں اور بیٹی نے شادی کے بارے میں ان سے کوئی بات نہیں کی۔
شتروگن سنہا نے مزید کہا کہ یہ کہوں گا کہ ابھی تک اس نے شادی نہیں کی ہے اور میں بھی اتنا ہی جانتا ہوں کہ جتنا میں نے میڈیا میں پڑھا ہے لیکن جب بھی بیٹی اور داماد مجھے اور میری بیوی کو شادی کے بارے میں بتائیں گے تو ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہوں گی۔ سوناکشی بالغ ہے اور اپنے فیصلے خود کرسکتی ہے. ہمیں اس کے فیصلے پر مکمل اعتماد ہے وہ کبھی بھی کوئی غلط فیصلہ نہیں کرے گی. جب بھی میری بیٹی کی شادی ہوگی، میں بارات کے آگے ڈانس کرنا پسند کروں گا۔ آج کل کے بچے شادی کیلئے ماں باپ کی اجازت نہیں لیتے صرف بتاتے ہیں۔


سوناکشی کے ہونے والے دلہا ظہیر اقبال کا تعلق مسلمان گھرانے سے ہے اور وہ سلمان خان کے بچپن کے دوست اقبال رتنسی کے بیٹے ہیں جو کہ زیورات کا کاروبار کرتے ہیں. ظہیر اقبال اپنا خاندانی کاروبار سنبھالنا چاہتے تھے لیکن سلمان کے مشورے پر وہ اداکار بن گئے.

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jeevika Singh (@sjeevika40)


مزیدپڑھیں :محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
source

یہ بھی پڑھیں