Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

“سوناکشی سنہا دراصل دو ماہ کی حاملہ ہیں اوراب ۔ ۔ ۔”پاکستانی صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی افواہ گردش میں ہے کہ دونوں آئندہ دنوں میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ہیں، ایسے میں ایک پاکستانی صحافی نے سوناکشی سنہا کے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستانی صحافی عمیر سندھو نے دعویٰ کیا ہے کہ سوناکشی سنہا ماں بننے والی ہیں۔

عمیر سندھو نے اپنے ایکس(ٹوئٹر) اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’سوناکشی سنہا دو ماہ کی حاملہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے بچے کے باپ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ‘‘ عمیرسندھو نے اپنی پوسٹ میں ’ظہیر اقبال‘ کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔
عمیر سندھو کے اس دعوے کی اگرچہ تصدیق نہیں ہو سکی تاہم اس پر سوناکشی سنہا کے مداح دم بخود ہیں۔ عمیر سندھو بالی ووڈ اداکاروں اور اداکارائوں کے متعلق متنازعہ دعوئوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ ان کے خلاف ایک بار بالی ووڈ اداکارہ سیلینا جیٹلی نے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کیا تھا۔
عمیر سندھو نے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں سیلینا جیٹلی پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے فیروز خان اور ان کے بیٹے فردین خان کے ساتھ بیک وقت تعلقات رہے ہیں۔اس پر سیلینا جیٹلی نے نیشنل کمیشن فار ویمن سے رابطہ کیا جس نے بھارتی وزارت خارجہ کے ذریعے یہ معاملہ نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے ساتھ اٹھایا تھا۔
مزیدپڑھیں :سندھ بجٹ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 22 سے 30 ، پنشن میں 15 فیصد اضافہ ،کم از کم اجرت 37 ہزار روپےمقرر، 3.056 کھرب روپے کا بجٹ پیش

یہ بھی پڑھیں