Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

اننت امبانی کی شادی پر ایشوریا اور بچن فیملی زیر بحث کیوں؟

ممبئی (ویب ڈیسک) جہاں اننت امبانی کی شادی کی تقریب بھارتی میڈیا پر وائرل ہے وہیں اب بچن خاندان بھی بہو ایشوریا کی وجہ سے توجہ حاصل کر رہا ہے۔

گزشتہ روز اننت امبانی کی شادی کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں امیتابھ بچن اور ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

تاہم امیتابھ بچن، جیا بچن، بیٹی شویتا بچن اور بیٹے ابھیشیک بچن کو ایک ساتھ تصویریں کھنچواتے ہوئے دیکھا گیا، تاہم بہو کی عدم موجودگی نے ایک بار پھر سوالات کو جنم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو سیشن کے لیے ابھیشیک بچن اپنی فیملی کے ہمراہ موجود تھے جب کہ اس موقع پر شویتا بچن کی بیٹی اور بیٹا بھی موجود تھے۔

جہاں ایشوریہ رائے اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر تمام توجہ مبذول کرتی نظر آئیں، ایشوریہ نے اس موقع کے لیے سرخ لباس کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور شویتا بچن کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

دوسری جانب اداکارہ اور شویتا بچن کے حوالے سے خاندانی ذرائع کی جانب سے تصاویر بھی جاری کی گئیں، جس میں دونوں خوش دکھائی دیے، تاہم دوری کی تردید نہیں کی گئی۔

بھارتی سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی وائرل ہے کہ ایشوریا رائے کے اپنے سسرال والوں سے تعلقات خراب ہیں۔

جہاں رواں برس ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے بہو ایشوریا کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے۔
مزیدپڑھیں :بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری3مرحلوں میں کی جائیگی ،پلان وزیراعظم کوپیش

یہ بھی پڑھیں