Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

اداکارنواز الدین صدیقی کی بیٹی کی فلمی دنیا میں انٹری ؟

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی بیٹی نے لندن میں اپنی پہلی ایکٹنگ ورکشاپ میں شرکت کرکے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا عندیہ دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نواز الدین صدیقی نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے بیٹی شورا کی لندن سے دوستوں کے ہمراہ جھلکیاں شیئر کیں۔

نواز الدین نے ورکشاپ سے اپنی بیٹی کی تصویر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ، “شورا اپنے دوستوں کے ساتھ۔ ایکٹنگ ورکشاپ، لندن۔”

اسکرین گریب

اسی کے ساتھ انہوں نے شیکسپیئر کے گلوب تھیٹر کی ایک اور تصویر شیئر کی۔ اور ساتھ ہی انہوں نے اس مقام کو مینشن بھی کیا۔

نواز الدین صدیقی کی اس اسٹوری کو دیکھنے کے بعد جہاں مداح خوب پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں اداکار کی بیٹی کو جلد فلمی دنیا میں دیکھنے کے بھی خواہشمند نظر آرہے ہیں۔

بیٹی کے اداکاری کے جنون پر والد کا بیان:

ایک حالیہ انٹرویو میں نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ،”میری بیٹی ابھی ٹریننگ لے رہی ہے، وہ خود گئی اور پرفارمنگ آرٹ فیکلٹی میں داخلہ لیا، اور اپنے استاد کے سامنے ہاتھ جوڑ کرکہاکہ ‘میں اداکاری سیکھنا چاہتی ہوں’۔

شورا کی خواہش پر والدین کا ردعمل:

بیٹی کی اداکاری کے جنون کو دیکھتے ہوئے اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ،’اب جب کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ اتنی دلچسپی لے رہی ہے، تو دوسرے والدین کی طرح ہم بھی اسے کہتے ہیں ‘تو چلو کر لو تم۔ ’۔

اداکار کا کہنا تھا’ میری بیٹی آزادانہ طور پر کر رہی ہے مجھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ وہ پرفارمنگ آرٹس فیکلٹی سے گزری ہے، مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ کیا کرتی ہے بس وہ ورکشاپ تلاش کرتی ہے اپنی ماں یا مجھے بتاتی ہے کہ وہ یہ کرنا چاہتی ہے اور مجھ سے فیس ادا کرنے کو کہتی ہے۔’

یہ بھی پڑھیں