ممبئی(شوبز ڈیسک)بگ باس او ٹی ٹی 3 کی فاتح ثنا مقبول جہاں آج کل جیت کا سہرا اپنے سر سجانے کے بعد خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں وہیں اداکارہ کی شادی کی خبریں بھی سرگرم ہوگئیں۔
بھارت کے مقبول ترین شوبگ باس او ٹی ٹی تھری میں حسن کے جلوے بکھیرنے والی اداکارہ اور ماڈل ثنا مقبول سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔
ثنا مقبول بطور بگ باس فاتح:
اداکارہ اور ماڈل ثنا مقبول نے بگ باس او ٹی ٹی کا تیسرا سیزن جیت کر تاریخ رقم کردی ۔ سیزن کے آغاز سےہی ثنا شو جیتنے کے لیے پرعزم تھیں جبکہ انہیں فینز کی جانب سے بھی خوب سپورٹ حاصل تھی۔
ثنا مقبول نے جہاں بگ باس کی فاتح قرار دیے جانے پر ٹرافی اور انعامی رقم اپنے نام کی وہیں بگ باس او ٹی ٹی کے سیزن 3 کے فائنل میں ٹاپ پانچ اُمیدوار کو شکست بھی دی۔ سرِ فہرست پانچ اُمیدواروں میں بالی وڈ اداکار رنویر شوری، ریپر نیزی، اداکار سائی کیتن راؤ، اور یوٹیوبر کریتیکا ملک شامل تھے۔
فائنل کے پہلے راؤنڈ میں سائی کیتن راؤ اور کریتیکا ملک جبکہ دوسرے راؤنڈ میں رنویر شورے ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ بگ باس او ٹی ٹی کے سیزن 3 کا فائنل کا کڑا مقابلہ اس شو کے دو بہترین دوستوں یعنی ریپر نیزی اور ثنا مقبول کے درمیان ہوا، جسے ثنا مقبول نے بآسانی اپنے نام کر لیا۔
جیت کے بعد ثنا مقبول کی شادی کی خبریں سرگرم:
بگ باس او ٹی ٹی تھری میں جیت کا سہرا اپنے سر سجانے کے بعد ہی جہاں اداکارہ کی مقبولیت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو ملا وہیں انکی شادی کی خبریں بھی سرگرم ہوگئیں۔
گزشتہ کئی عرصے سے ثنا مقبول کی شادی کی افواہیں زیر گردش تھیں جس پر اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا تاہم حال ہی میں ثنا مقبول کے بوائے فرینڈ سری کانت بریڈی نے اپنے اور ثنا کے رشتے سے متعلق بات کرتے ہوئے جلد شادی کی تصدیق کردی۔
ثنا مقبول کی جیت کے جشن میں سری کانت بریڈی بھی شامل:
جیسے ہی اداکارہ ثنا بگ باس فائنل شوٹ کے بعد باہر نکلیں وہیں انکے بوائے فرینڈ سری کانت نے جیت کا جشن منانے کیلئے پھولوں سے بھری ایک خصوصی کار کا اہتمام کیا۔
اس کار میں داخل ہونے کے بعد وہاں میڈیا نمائندگان کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جو بگ باس فاتح کا انٹرویو لینے کی خواہشمند تھی۔
اس دوران میڈیا نمائندگان کی جانب سے سری کانت سے ان کی شادی کے منصوبوں کے بارے میں سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے انکشاف کیا کہ ’ثنا اور انکی شادی کی تاریخ یقینی طور پر طے ہے، لیکن یہ دو ماہ بعد نہیں ہے، بلکہ شادی کی تیاری کرنے میں اس سے کچھ زیادہ وقت لگے گا۔’
بزنس مین سری کانت بریڈی نے تمام نمائندگان کو اپنی شادی میں مدعو کیا اور بتایا کہ شو جیتنے پر انہیں ثنا پر بہت فخر ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جب بھی ان کی اور ثناء کی شادی ہوگی وہ سب کو ضرور آگاہ کریں گے۔’
شادی کے سوال پر ثنا مقبول کا ردعمل:
سری کانت بریڈی کے اس انکشاف کے بعد اداکارہ ثنا مقبول نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی شادی میں نہ صرف تمام قریبی رشتے داروں اور عزیزوں کو مدعو کریں گی بلکہ بگ باس OTT 3 کے ان کنٹیسٹنٹس کو بھی مدعو کریں گی جن کے ساتھ انکے بہترین لمحات گزرے۔
ثنا مقبول اور وشال سنگھ کی ڈیٹنگ کی افواہیں:
واضح رہے کہ خطروں کے کھلاڑی سیزن 11 میں ایک ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کرنے کے بعد وشال سنگھ اور ثنا کی ڈیٹنگ کی افواہیں بھی سرگرم ہوتی دکھیں تھی۔
ان کی کیمسٹری کے بعد مداحوں نے خیال ظاہر کیا کہ یہ دنوں ایک دوسرے سے محبت کر بیٹھے ہیں اور ڈیٹنگ کر رہے ہیں جسکا ثبوت ان ممکنہ لو برڈز کا ایک ساتھ گھومنا پھرنا اور تصاویر جاری کرنا تھا۔
بعدازاں انہوں نے اس رشتے کو محض دوستی کا نام دیا اور تاحال دوستی کے اس خوبصورت رشتے پر قائم ہیں۔
مزیدپڑھیں :گدھوں کی گلاب جامن سے توضع ، خبر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

