نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ایسی حیرت انگیز خبر نے سب کی توجہ حاصل کرلی جس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ،بارش کی خوشی میں گدھوں کو مٹھائیاں کھلائی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع مندسور میں مقامی افراد کی جانب سے بارش برسنے کی خوشی میں یہ انوکھا قدم اٹھایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہاں بھارت بھر میں مون سون بارشیں ہو رہی ہیں وہیں مدھیا پردیش کے ضلع مندسور میں بارش نہیں ہو رہی تھیں، جس کے باعث مقامی رہائشی پریشان تھے۔مقامی طور پر یہ مانا جاتا ہے کہ جب کبھی بارش ہو تو گدھوں کو گلاب جامن کھلائی جائے، تاکہ مزید بارشیں ہو سکیں۔
ضلع کے رہائشیوں کی جانب سے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتانا تھا کہ اگر بارش کی قلت جیسی صورتحال میں بارش برسے تو ہی گدھوں کو گلاب جامن پیش کی جاتی ہے۔جبکہ محکمہ موسمیات نے بھی ضلع مندسور میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ظاہر کی ہے، جس کے بعد سے مٹھائیوں کی دکان پر رش لگا ہے، اور مقامی افراد گدھوں کو مٹھائیاں کھلانے میں مگن ہیں۔
بھارت میں خلائی مخلوق کا مندر برآمد،مقامی شہری پوجا کرنے پہنچ گئے
