بمبئی (نیوزڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں خلائی مخلوق کے مندرکی خبروں نے تہلکہ مچادیا۔تفصیلات کیمطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک ایسا مندر سامنے آگیا جہاں خلائی مخلوق کی پوجا کیلئے مقامی لوگ پہنچ گئے جس کے بعد اب سوشل میڈیا صارفین بھی خبر پر حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
زی نیوز چینل کا کہنا ہے کہ ریاست تمل ناڈو کے ضلع سلم کے علاقے ملموپمبتی کے رہائشی لوگاناتھن کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کا مندر کیلیا شیوا مندر کے اندر موجود ہے۔ مقامی افراد کا ماننا ہے کہ خلائی مخلوق ایک اور سیارے میں موجود ہیں۔خلائی مخلوق کے اس بُت کو زیر زمین رکھا گیا ہے، جبکہ اپنے دعوے میں لوگناتھن کا کہنا تھا کہ مجسمے کو لگانے سے پہلے دیوتاؤں کی اجازت درکار تھی، اور حاصل کی گئی۔
جبکہ لوگناتھن کا ماننا ہے کہ اس مندر کی تعمیر کے بعد خلائی مخلوق کی آمد شروع ہوجائے گی، دنیا بھر کے ممالک تحقیقات کر رہے ہیں، لیکن اکثر اپنے نتائج کو چھپاتے ہیں۔ساتھ ہی لوگناتھن اور دیگر مقامی افراد کا ماننا ہے کہ خلائی مخلوق کے بُت کو پوجنے سے انسان کی زندگی اور کیرئیر میں تبدیلی آتی ہے۔
