Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو کی حقیت سامنے آگئی

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل بولڈ ویڈیو ان کی نہیں بلکہ جعلی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوبز ویب سائٹ کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ وائرل بولڈ ویڈیو ان کی نہیں۔

ہانیہ عامر نے لکھا کہ کوئی شوبز ویب سائٹ والوں کو بتائے اور سمجھائے کہ وائرل ویڈیو ان کی نہیں بلکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ جعلی ویڈیو ہے۔

انہوں نے اے آئی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پر قوانین کی عدم موجودگی پر بھی سوال اٹھایا۔

اداکارہ نے جس وائرل ویڈیو کو جعلی قرار دیا، اس متعلق شوبز ویب سائٹ نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ ویڈیو اداکارہ کی ہے۔


وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہانیہ عامر کی شکل سے ملتی جلتی لڑکی کو بولڈ لباس میں بولڈ ادائیں دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کا چہرہ ہانیہ عامر سے کافی ملتا جلتا دکھائی دیتا ہے اور دیکھنے والے زیادہ تر صارفین اسے اداکارہ ہی سمجھ بیٹھے۔

اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو کو متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا کہ وہ ہانیہ عامر کی ویڈیو ہے لیکن اب اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ ویڈیو ان کی نہیں ہے۔


مزیدپڑھیں :سی ڈی اےکا اسلام آباد میں مزید 10 رہائشی سیکٹرز کو شامل کرنے کا منصوبہ

یہ بھی پڑھیں