اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے طبیعت میں بہتری کے لئے اپنے مداحوں سے دعاوں کی درخواست کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق انجلین ملک کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جس سے متعلق انہوں نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو مطلع کیا تھا جس کے بعد شوبز شخصیات کی جانب سے بھی ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
اب حال ہی میں اداکارہ نے دوبارہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں ہسپتال میں داخل دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں انجلین ملک کے ہاتھ میں تسبیح بھی دیکھی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ نامور ہدایتکارہ ان دنوں کیمو تھراپی کے تکلیف دہ مرحلے سے گزر رہی ہیں، اسی لئے انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے دعاوں کی درخواست بھی کی۔
مزیدپڑھیں:پونم پانڈے: متنازعہ شہرت رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ