لاہور(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو سڑک کے بیچوں بیچ گاڑی میں بیٹھے ہوئے کچھ افراد کے ساتھ لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں جھگڑے کی کیفیت واضح ہے اور یہ واقعہ عوام میں سوالات اور بحث کا باعث بنا ہوا ہے۔ابھی تک رجب بٹ یا متعلقہ افراد کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان نہیں آیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس تنازع پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں اور ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:کم عمر شادیوں پر پابندی عائد کرنے کا بل قومی اسمبلی نے منظور کرلیا
