اسلام آبا د(نیوزڈیسک)پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں نے کاکول اکیڈمی میں آرمی ٹرینر کی نگرانی میں ٹریننگ شروع کر دی۔
کاکول اکیڈمی میں کرکٹرز کی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف مشقیں کی جا رہی ہیں۔
پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی کاکول کے آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر میں دو سیشنز میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں فوج کے زیر سایہ ٹریننگ سے قبل قومی کرکٹرز کی مسجد نبوی ﷺ میں افطار
قومی کرکٹرز کا پہلا سیشن افطار سے قبل ہوتا ہے جس میں کھلاڑی سائیکل چلاتے ہیں، بیڈمنٹن کھیلتے ہیں اور ٹریک پر دوڑتے ہیں۔
افطار کے بعد فلڈ لائٹس میں آرمی ٹرینر کی زیر نگرانی کرکٹرز کو مختلف مشقیں کی جا رہی ہیں۔





