Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دلچسپ اور سنسنی خیزمیچ ایک ایک گول سے برابر

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کا ہاکی میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

اذلان شاہ ہاکی کپ کے آخری راؤنڈ کا میچ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، میچ کے دوسرے کوارٹر تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔

اس دلچسپ میچ کے دوران کیویز کو 2 پنالٹی کارنر بھی ملے لیکن وہ کوئی فائدہ نہ اٹھا سکے، دوسری جانب پاکستان کو بھی گول کرنے کے مواقع ملے لیکن کامیابی نہ مل سکی۔

 مزید پڑھیں:  روزگاراورتربیت کےمواقع کےدروازے کھل گئے،دبئی نےگیمنگ ویزاکا اجراء کر دیا،آپ اہل ہیں یا نہیں؟دیکھیں

تیسرے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں نیوزی لینڈ نے اپنا کھاتہ کھولا اور میچ کا پہلا گول کرنے میں کامیاب رہی تاہم آٹھویں منٹ میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ .

تیسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم کو کئی کھلے مواقع ملے تاہم نیوزی لینڈ کی دفاعی لائن نے تمام حملے ناکام بنائے جب کہ چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن گول نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جہاں یوگا میں اس کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اذلان شاہ ہاکی کپ پاکستان نے آخری بار 2003 میں جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں