Search
Close this search box.
بدھ ,22 جولائی ,2026ء

نئی آئی سی سی رینکنگ، بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی نے تازہ ون ڈےپلیئرزرینکنگ جاری کردی،نیوزی لینڈ کےڈیرل مچل بیٹرزکی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہیں،جبکہ بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے۔

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کےمطابق آئرلینڈ کےہیری ٹیکر ساتویں،انگلینڈ کےجو روٹ چار درجے ترقی کے بعد آٹھویں اور بھارت کےشریاس ایئر تیرہویں نمبر پر پہنچ گئے،افغانستان کےرحمان اللہ گرباز،سری لنکا کے پاتھم نسانکا اورسلمان علی آغا نےبھی دو،دودرجےترقی کرتےہوئےبالترتیب چودہویں،پندرہویں اورسولہویں پوزیشن حاصل کر لی۔

ون ڈے بولرزکی رینکنگ میں افغانستان کےراشد خان پہلےنمبر پربرقرار ہیں،انگلینڈ کے جوفرا آرچر تیسرے، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنرچوتھے اور شاہین شاہ آفریدی دو درجےترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ حارث رؤف بھی دو درجے بہتری کے ساتھ بیسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرزکی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئےہیں۔

مزید پڑھیں۔پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید نے ضمانت کیلئے اپیل دائر کر دی

یہ بھی پڑھیں