Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی

ڈبلن (سپورٹس ڈیسک) 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عباس آفریدی شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں :سینٹرل جیل پشاور کے 16 قیدیوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق
پاکستان کی اننگز

آئرلینڈ کی دعوت پر پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

بابراعظم نے 57 اور صائم ایوب نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، فخر زمان 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ اعظم خان اور شاداب خان صفر پر پویلین لوٹے جبکہ محمد رضوان ایک رن بنا سکے۔ افتخار احمد 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں ہی کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں