لارڈز(نیوز ڈیسک)ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
لارڈز میں کھیلےگئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے کپتان ہرمن پریت کور نے 27 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ شفالی ورما نے 34 اور سمرتی مندھانا نے 38 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے سوفی مولینکس نے 46 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں آسٹریلیا نے ہدف چار وکٹ پر 19 اوورز میں حاصل کرلیا ۔ ایلیسے پیری 56 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں، ایشلے گارڈنر نے ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔
اس شکست کے ساتھ بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا جب کہ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا نے ٹاپ فور میں جگہ بنالی۔
اس سے قبل سابق انگلش کرکٹرز نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ آئی سی سی نے ویمن ورلڈکپ شیڈول میں بھارت کو فائدہ پہنچایا۔
انگلینڈکی سابق ویمن کرکٹر کیٹ کراس کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا کہنا ہے یہ براڈکاسٹ اور ٹائم زون کے حساب سے موزوں ہے، بھارت کو گارنٹی دی گئی تھی کہ وہ پہلا سیمی فائنل کھیلےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھارت کھیلتا ہے تو سب کچھ پہلے سے طےکیا جاتا ہے، یہ مضحکہ خیز ہےکہ گورننگ باڈی ایک ٹیم کو ترجیح دے۔
انگلینڈکی ایک اور سابق ویمن کرکٹر ایلکس ہارٹلی نے بھی الزام لگایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی بھارت کو سیمی فائنل کھیلنےکی گارنٹی دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں آج پھر کمی؛ فی تولہ ریٹ کتنا ہو گیا؟

