واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ خارجہ کی جانب سے امریکی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ امریکا کی سفارتی تنصیبات بھی نشانہ بنائی گئی ہیں اور ایران کی حمایت کرنے والے گروہ بیرون ممالک میں امریکی مفادات اور امریکی شہریوں پر حملہ کرسکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ صورتحال پیچیدہ ہے اور کشیدگی میں ناگہانی اضافہ ہوسکتا ہے۔
یہ الرٹ ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب امریکا ایران جنگ شدت کے ساتھ دوبارہ شروع ہوچکی ہے اور اس میں دو امریکی فوجی ہلاک اور ایک لاپتا ہے جبکہ 50 ایرانی شہری مارے جاچکے ہیں۔
محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں خصوصاً مشرق وسطیٰ میں مقیم امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور سیکیورٹی ہدایات پر عمل کریں۔
تاہم امریکی شہریوں سے کسی ملک کو چھوڑنے کا نہیں کہا گیا اور بین الاقوامی سفر کو محدود بھی نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آج 19 جولائی بروز اتوارمختلف شہروں میں سولر پینلزکی تازہ ترین قیمتیں
