نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا سے شکست پر قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول کیسا رہا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی
نجی ٹی وی کے مطابق ٹی 20ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست پر ڈریسنگ روم کا ماحول بھی اپ سیٹ رہا،میچ کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن قومی ٹیم پر برہم ہو گئے .
کوچ گیری کرسٹن نے ٹیم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے بھی میچ میں پلان پر عمل نہیں کیا۔
کپتان بابراعظم نے بھی شکست پر ٹیم سے اظہار ناراضی کیا اور دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہاکہ بائولرز نے اچھی پرفارمنس نہیں دی ۔
مزیدپڑھیں:پی سی بی افسران کے ملکی اور غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد
