Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

ٹی 20ورلڈکپ،دوسراسیمی فائنل بھارت کا انگلینڈ کو جیت کے لئے رنز کا ہدف

گیانا(نیوزڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو172رنزکاہدف دے دیا.

گیانا کے پرویڈینس میں کھیلے جارہے والے اس میں بارش کی آنکھ مچولی جاری ہے، پہلے ٹاس اور پھر میچ بھی تاخیر کا شکار ہوا۔ امپائرز پاکستانی وقت کے مطابق سوا 8 بجے میدان کا دوبارہ معائنہ کرکے میچ شروع ہونے کے بارے میں فیصلہ کیا۔

تاہم بارش رکنے کے بعد جب ٹاس ہوئی تو یہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے نام رہی جس نے بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے، وہ صرف 9 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان فارم ریشبھ پنت بھی 4 رنز کے مہمان ٹھہرے۔

اسکے بعد تیسری وکٹ پر کپتان روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

واضح رہے کہ اگر ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل مقابلے کےلیے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔

مسلسل بارش کے باعث میچ نہیں ہو پاتا تو اس صورت میں پہلے مرحلے کے بعد دوسرے مرحلے میں بھی اپنے تمام میچز جیتنے والی بھارتی ٹیم فائنل کےلیے کوالیفائی کرجائے گی۔

واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے ہرانے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم فائنل کےلیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں