نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر کو بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔
جے شاہ نے کہا کہ میں گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خوش آمدید کہتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ گوتم گمبھیر بھارتی کرکٹ کے لیے ایک مثالی انسان ہیں۔
سیکرٹری بی سی سی آئی نے کہا کہ گوتم گمبھیر کو کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے اور ٹیم انڈیا کے حوالے سے ان کا وژن بہت واضح ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ گوتم گمبھیر کو ان کے نئے سفر میں مکمل سپورٹ کرے گا۔
مزیدپڑھیں :ایرانی سفارتخانے نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا

