اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے سابق کوچ سید فیاض بخاری کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم 92.97 میٹر سے بھی لمبی تھرو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سید فیاض بخاری نے کہا کہ ’ارشد ندیم میں اس سے بھی بڑی تھرو مارنے کی صلاحیت موجود ہے اور وہ 95 میٹر سے بھی لمبی تھرو مار سکتے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’کل کے مقابلے میں اگر کوئی ارشد کی 92.97 میٹر سے بڑی تھرو کرتا تو انہوں نے اس سے بھی بڑی تھرو کرنی تھی۔‘ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم ابھی جوان ہیں اور مزید 2 اولمپکس کھیل سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا۔ ارشد ندیم نے مقابلے میں دوسری بہترین تھرو کرتے ہوئے نیزہ 91.79 میٹرز دور پھینک کر اولمپک کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
عوام کیلئے اچھی خبر ، آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی، نوٹیفکیشن جاری
