Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

بھارت کا ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے صاف انکار

کراچی(نیوزڈیسک) بھارت نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی سے صاف انکار کردیا ہے۔

بنگلادیش میں سیاسی بحران کی وجہ سے آئی سی سی نے بھارت سے ٹورنامنٹ کی میزبانی کی درخواست کی تھی۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا کہ میں نے آئی سی سی کو ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے صاف انکار کردیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ابھی مون سون چل رہا ہے اور اگلے سال ہم نے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرنی ہے، میں ایسے کوئی اشارے نہیں دینا چاہتا کہ میں لگاتار ورلڈ کپ منعقد کرنا چاہتا ہوں۔

بھارت کے دستبردار ہونے کے بعد سری لنکا اور متحدہ عرب امارات آنے والے ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کو 3 سے 20 اکتوبر تک ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی ہے لیکن ملک میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے آئی سی سی ٹورنامنٹ کو کسی دوسرے ملک منتقل کرنے پر غور کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں