Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

ایک اور ٹیلنٹ ملک سے باہر چلا گیا، ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سہیل عباس ملائیشین ہاکی سے منسلک

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے مشہور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر پنلٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس ملائیشین ہاکی کے ساتھ وابستہ ہوگئے۔

سہیل عباس ملائیشین ہاکی ٹیم کے معاون کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے اور ملائیشین ہاکی ٹیم کیلئے پنلٹی کارنر کے شعبہ میں بہتری پر کام کریں گے۔

سہیل عباس اور ملائیشیا ہاکی فیڈریشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، اگلے چند روز میں سہیل عباس ملائیشیا چلے جائیں گے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد سہیل عباس کا کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ یہ پہلا معاہدہ ہے۔
مزیدپڑھیں :ملک میں مہنگائی کی شرح چار سال کی کم ترین سطح پر آگئی

یہ بھی پڑھیں