Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

ٹی20 کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ، زمبابوے نے گیمبیا کے خلاف سب سے بڑا اسکور کردیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ سب ریجنل افریقہ کوالیفائر میں گروپ بی کے میچ میں زمبابوے نے گیمبیا کے خلاف 344 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا، زمبابوے نے نیپال کا 2023 میں منگولیا کے خلاف 3 وکٹوں پر 314 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس میچ میں زمبابوے کے سکندر رضا نے بھی غیر معمولی کارنامہ سرانجام دیا، جنہوں نے 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سکندر رضا نے صرف 43 بالز کا سامنا کیا جبکہ انہوں نے 33 بالز پر اپنی سنچری مکمل کرلی تھی، اسکندر رضا کی جارحانہ اننگز میں 15 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

زمبابوے کی اس یادگار اننگز میں 27 چھکے شامل ہیں جبکہ 30 چوکے بھی لگے، اس کا مطلب ہے کہ 282 رنز صرف باؤنڈریز کے ذریعے بنائے گئے۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹی 20 میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والی ٹیموں میں دو ایسی ٹاپ ٹیمیں شامل ہیں جو ٹیسٹ نہیں کھلتی، جبکہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والی ٹیموں میں انڈیا واحد ملک ہے جس کی ٹی 20 ٹیم نے ٹی 20 کی تاریخ کا تیسرا بڑا اسکور کیا ہے۔

انڈیا نے رواں مہینے 12 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 6 وکٹ پر 297 رنز بنائے تھے۔
مزیدپڑھیں:ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ : پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

یہ بھی پڑھیں