Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

ہانگ کانگ سپر سکس ٹورنامنٹ ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

لاہور(نیوزڈیسک)ہانگ کانگ سپر سکس ٹورنامنٹ میں پاکستان جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔پاکستان نے مقررہ چھ اوورز میں 105 رنز بنائے، جس کے جواب میں جنوبی افریقہ مقررہ اوورز میں صرف 88 رنز بنا سکا۔

مسلسل تین میچ ہار کر بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر،اس طرح پا کستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دے دی، پاکستا ن کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اس اننگ میں 7 چھکے اور دو چوکے شامل ہیں۔

پا کستان کی جانب سے عامر یامین نے 18، شہاب خان نے ایک جبکہ حسین طلعت نے 27 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ حسین طلعت نے دو جبکہ شہاب خان اور عامر یامین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل ،شادی کے حقوق سےمتعلق سپریم کورٹ فیصلے کو غیر اسلامی قرار

یہ بھی پڑھیں