Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

چیمپئنز ٹرافی: پاک-بھارت تنازع پر آئی سی سی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، بھارتی میڈیا

بھارت(نیوز ڈیسک)چمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے پاک-بھارت تنازع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 26 نومبر کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان قانونی طور پر 21 نومبر سے پہلے کرنا تھا، تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ہائبر ماڈل کو مسترد اور پاکستان میں ہی چیمپئنز ٹرافی کروانے کے اپنے سخت مؤقف پر ڈٹا ہوا ہے جس کے باعث شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔

نچی چینلنے بھارتی چینل انڈیا ٹوڈے کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے بے یقینی صورتحال کے پیش نظر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس 26 نومبر کو منعقد ہوگا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس اجلاس میں تمام ممبرز کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے، جس میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار بھی شامل ہوں گے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول، فارمیٹ، گروپ اسٹیج کے مقابلے سمیت پاک-بھارت میچ پربات کی جاسکے۔

انڈیا ٹوڈے نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی اجلاس کے دوران ثالثی کا کردار ادا کرے گا، جس کا مقصد ایسا حل تلاش کرنا ہےکہ تمام اسٹیک ہولڈرز مطمئن ہو جائیں۔ایجنڈے میں بھارتی بورڈ کی جانب سے حفاظتی خدشات دور کرنا، پی سی بی کے میزبانی کے حقوق برقرار رکھنے اور ہائبرڈ ماڈل جیسے ممکنہ متبادل شامل ہیں۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ جن اہم نکات پر تبادلہ خیال جائے گا، ان میں درج ذیل شامل ہیں۔

پی ٹی آئی آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بشری بی بی کا بیان ڈیلیٹ کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں