Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

فخر زمان کا ایک مرتبہ پھر فٹنس سے متعلق سنسنی خیز بیان جاری

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ایک مرتبہ پھر فٹنس سے متعلق سنسنی خیز بیان دیکر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

نوجوان اوپنر فخر زمان نے گزشتہ روز ایک بیان میں سلیکٹر و عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کی جانب سے اپنے اَن فٹ ہونے کے بیان کومسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ میں فٹ اور کھیلنے کیلئے تیار ہوں، جنوبی افریقا سے سیریز میں فٹنس مسائل کی وجہ سے شامل نہ کرنے کا تاثر درست نہیں، چیمپئینز کپ کھیل رہا ہوں، اگر موقع ملا تو پاکستان ٹیم کی نمائندگی ضرور کروں گا۔

جارح مزاج کرکٹر نے سرفراز احمد کی کپتانی میں جیتے ٹائٹل چیمپئینز ٹرافی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میرے کیرئیر کا آغاز تھا اور ہم نے ٹائٹل جیتا، اب کوشش ہوگی آئندہ سال شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے دوبارہ ٹیم میں شامل ہوکر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

قبل ازیں بابراعظم سے متعلق بیان دینے کے بعد قومی ٹیم کے اوپنر کی مشکلات کا آغاز ہوا تھا بعدازاں انہیں سینٹرل کنٹریکٹ اور پھر ٹیم سے فٹنس مسائل کے سبب باہر کردیا گیا۔

لیجنڈ بالی ووڈ ہیرو دھرمیندرا کے وارنٹ گرفتاری جاری

یہ بھی پڑھیں