Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں، اسکواڈ جمع کرانے کی آج کا آخری دن، پاکستان نام نہ دے سکا

لاہور(نیوزڈیسک)آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافیکیلئے ابتدائی اسکواڈ جمع کروانے کا آج آخری دن ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کو 15 رکنی اسکواڈ بھجوانے کا فیصلہ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کا اعلان نہیں کرے گا۔

آئی سی سی ٹورنامنٹ کیلئے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق اسپورٹ پریڈ سے ایک ماہ قبل کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست جمع کرانی پڑتی ہے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا اسپورٹ پریڈ 12 فروری سے شروع ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ صائم ایوب کی شمولیت صحتیابی سے مشروط ہوگی،

صائم ایوب کے حوالے سے فیصلہ ہونے پر ہی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع نے مزید کہا کہ اسکواڈز کو حتمی شکل 11 فروری تک دی جا سکتی ہے، اس کے بعد آئی سی سی کی منظوری درکار ہوگی۔
چیمپئن ٹرافی کھیلنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، صائم ایوب نے مداحوں سے دعا کی اپیل کردی

یہ بھی پڑھیں