Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

میچ کے دوران کھلاڑیوں میں لڑائی، ایک دوسرے پر مکوں کی برسات

اٹلی(نیوز ڈیسک)اسپین کی ٹیم رئیل بیٹس اور اٹلی کے کلب کومو کے درمیان پری سیزن دوستانہ میچ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب کھلاڑی ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور مکوں کا تبادلہ شروع ہو گیا، سوشل میڈیا پر واقعہ کی ویڈیو بھی گردش کررہی ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے اس دوستانہ میچ میں متعدد ایسے واقعات دیکھنے کو ملے جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے نظر آئے، جنوبی اسپین کے شہر لا لینیا دے لا کونسیپ سیون میں کھیلے گئے اس میچ کے پہلے ہاف میں متعدد سخت ٹیکلز دیکھنے میں آئے۔ ہاف ٹائم کے قریب بیٹس کے پابلو فورنالز اور کومو کے ماکسی مو پیروںے کے درمیان زبانی تکرار ہوئی جو فوراً ہاتھا پائی میں بدل گئی۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مداخلت کے لیے میدان میں کود پڑے اور ایک دوسرے مکے مارے سوشل میڈیا پر اس منظر کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے، اسٹاف ممبرز بھی میدان میں آ گئے، کچھ لڑائی ختم کرانے کی کوشش کرتے رہے جبکہ کچھ نے معاملے کو مزید الجھنانے کی کوشش کی۔

کافی دیر بعد صورتحال قابو میں آئی اور ریفری نے دونوں ٹیموں سے ایک ایک کھلاڑی کو سرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔

اسپین کی ٹیم رئیل بیٹس کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ’”ہم سب جیتنا چاہتے ہیں لیکن ایسی لائن ہے جسے پار نہیں کیا جا سکتا۔ وہ بار بار فاؤل کر رہے تھے اور میچ رک رہا تھا۔”

اس ہنگامہ خیز میچ میں اٹلی کے کلب کومو نے بیٹس کو 2-3 سے شکست دی۔ کومو اب اتوار کو ایک اور پری سیزن میچ میں بارسلونا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

مزید پڑھیں۔پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست

یہ بھی پڑھیں