نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپینز ٹرافی کے فاتح کپتان روہت شرما کو ون ڈے کی کپتانی سے بھی ہٹادیا، شبمن گل کو ون ڈے کپتان مقرر کردیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے روہت شرما کی جگہ ون ڈے ٹیم کی قیادت سنبھال لی ہے، جس کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے ہوگا، وہ 2027 تک ٹیم کے کپتان رہیں گے۔
🚨 India’s squad for Tour of Australia announced
Shubman Gill named #TeamIndia Captain for ODIs
The #AUSvIND bilateral series comprises three ODIs and five T20Is against Australia in October-November pic.twitter.com/l3I2LA1dBJ
— BCCI (@BCCI) October 4, 2025
38 سالہ روہت شرما کو سلیکشن کمیٹی نے میٹنگ کے بعد عہدے سے ہٹادیا تاہم دورہ آسٹریلیا میں انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ سابق کپتان ویرات کوہلی کی بھی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی دونوں ہی ٹی20 انٹرنیشنل اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔
26 سالہ ٹاپ آرڈر بلے باز شبمن گل اب بھارت کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان ہیں، جب کہ وہ ٹی20 ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔
انہوں نے رواں سال انگلینڈ کے خلاف سیریز سے روہت کی جگہ ٹیسٹ قیادت سنبھالی تھی، جہاں ان کی کپتانی اور بیٹنگ دونوں کو سراہا گیا، انہوں نے 5 ٹیسٹ میچوں میں 754 رنز بنائے اور سیریز 2-2 سے برابر کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے شبمن گل کے نائب کپتان شریاس ایئر ہوں گے۔
بھارت آسٹریلیا میں 3 ون ڈے میچز کھیلے گا، جس کے بعد 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچز ہوں گے۔
ون ڈے اسکواڈ:
شبمن گل (کپتان)، روہت شرما، ویرات کوہلی، شریاس ایئر (نائب کپتان)، اکشر پٹیل، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، نیتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، ہرشیت رانا، محمد سراج، ارشدیپ سنگھ، پرسِدھ کرشنا، دھروو جُریل (وکٹ کیپر)، یشسوی جیسوال۔
ٹی20 اسکواڈ:
سوریا کمار یادو (کپتان)، ابھیشیک شرما، شبمن گل (نائب کپتان)، تلاگ ورما، نیتیش کمار ریڈی، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، ورون چکرورتی، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، ہرشیت رانا، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، رنکو سنگھ، واشنگٹن سندر۔



