Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، وائٹ بال سیریز کی تاریخیں سامنے آگئیں

لاہور( اوصاف نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے کے لیے آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کے لیے دو مرحلوں میں پاکستان آئے گی، جنوری اور پھر مارچ میں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پہلے مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے سیریز بھی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز 13 مارچ سے 19 مارچ تک کھیلی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مکمل مقامات اور شیڈول کا اعلان کرے گا۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خوشخبری !سپریم کورٹ نے نئی آسامیوں کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیں