راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر قومی کرکٹ ٹیم کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کھلاڑی اپنی پسندیدہ کھانوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ ویڈیو کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے اعزاز میں کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، جہاں مختلف لذیذ پاکستانی پکوان پیش کیے گئے۔
فاسٹ بولر حارث رؤف نے بتایا کہ انہیں مٹن چانپ بےحد پسند ہے، جبکہ محمد نواز نے اپنی پسند پرانز (جھینگے) بتائی۔ سلمان علی آغا نے بھی مٹن چانپس کو پسندیدہ قرار دیا۔ مایہ ناز بلےباز بابر اعظم نے کہا کہ وہ زیادہ تر چکن کھانا پسند کرتے ہیں۔ اس موقع پر نسیم شاہ نے بتایا کہ انہیں مٹن چانپس، پالک پنیر اور ملائی بوٹی پسند ہیں۔
عشائیے میں شریک مہمان کھلاڑیوں نے بھی پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں کے ذائقے بےحد پسند آئے اور وہ پاکستانی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں جاری ہے، جس کے بعد پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا پر مشتمل ٹرائی نیشن سیریز بھی اسی مقام پر کھیلی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:انسان اور چیٹ بوٹ کے تعلق کے لیے خاص لفظ جسے کیمبرج ڈکشنری نے سال 2025 کا ورڈ بھی قرار دے دیا




