راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستا ن نے زمبابوے کوسہ ملکی ٹی 20سیریز میں 69رنز سے شکست دیدی.راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میںکھیلے گئے میچ میں پاکستان نےپہلے کھیلتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 195 رنز بنائے۔ بابر اعظم 74 اور صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 19اوورز میں126رنز بناکرآئوٹ ہوگئی.
زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ عثمان طارق اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے ہیں جب کہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ گزشتہ روز سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
مزیدپڑھیں:مسٹری اسپنر عثمان طارق کی زمبابوے کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک




