Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

اوپن اے آئی نے اپنا سب سے طاقتور چیٹ بوٹ ’جی پی ٹی فور اومنی‘ میدان میں اتار دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اوپن اے آئی کے چیٹ باٹ ”چیٹ جی پی ٹی“ کے استعمال سے جہاں دنیا بھر کے صارفین مستفید ہو رہے ہیں وہیں اب ان کے لیے اس کا اب تک کا سب سے تیز ترین ورژن ”جی پی ٹی فور اومنی یا جی پی ٹی فور او“ (GPT 4o) میدان میں آگیا ہے۔

یہ ایک ایسا آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ ہے جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے مختلف سوالوں کے جوابات دینے کا پابند تو ہوگا۔

ساتھ ہی یہ آڈیو اور ٹیکسٹ میں ہونے والی بات چیت کے علاوہ کیمرے کے ذریعے سامنے موجود تصویر کی کمانڈز کو سمجھنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
مزیدپڑھیں :کسی نے نہیں کہا پیچھے ہٹ جائیں، صرف ان کیمرا بریفنگ کا کہا گیا، وزیر اطلاعات
صارفین کو اس زیادہ طاقتور اور بہتر چیٹ جی پی 4 او تک مفت رسائی حاصل ہوسکے گی، جو ابھی 20 ڈالرز ماہانہ ادا کرنے والے ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا یہ نیا ماڈل جی پی ٹی 4 ٹربو سے دوگنا تیز اور 50 فیصد سستا ہے۔

اس کے علاوہ حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا یہ ورژن 50 زبانوں میں دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں