Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

سائبر سکیورٹی فرم کی چھوٹی سی غلطی نے لاکھوں مائیکروسافٹ سسٹم ناکارہ کردیئے

نیویارک(نیوزڈیسک)سائبر سیکیورٹی فرم کی تکنیکی غلطی یا غفلت کے نتیجے میں دنیا بھر میں مائیکروسوفٹ کے 85 لاکھ سے زائد کمپیوٹر سسٹمز متاثر ہوئے اور لاکھوں کاروباری اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکا اور یورپ میں ہزاروں پروازیں روک دی گئیں۔

پاور گرڈ، ایمرجنسی سروسز، اے ٹی ایمز، بینکنگ سسٹمز، ایئر لائنز، اسٹاک مارکیٹس، ریٹیلرز اور دیگر کاروباری اداروں کو آؤٹیج کا سامنا کرنا پڑا جس سے مجموعی طور پر اربوں سَودے متاثر ہوئے۔مائیکروسوفٹ نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ کراؤڈ اسٹرائیک کے ساتھ ساتھ امیزون اور گوگل سروسز کے ساتھ مل کر بھی سائبر سیکیورٹی پر کام کر رہا ہے۔

کراؤڈ اسٹرائیک کے چیف آپریٹنگ آفیسر جارج کرٹز نے ایک ٹی وی انٹرویو میں تکنیکی خرابی کی وضاحت کی تاہم اُن کے لہجے میں اعتماد برائے نام بھی نہیں تھا۔غیر ملکی ٹی وی کے پروگرام میں جارج کرٹز نے تسلیم کیا کہ کمپنی نے اپ ڈیٹنگ میں ایک اہم فائل شامل نہیں تھی جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں تکنیکی پیچیدگی پیدا ہوئی
بنگلہ دیش ،پرتشدد مظاہرے ، ہلاکتوں کی تعداد 133 سے تجاوز کرگئی ، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں