اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ایپل کی جانب سے ستمبر 2025 میں آئی فون 17 سیریز کو متعارف کرایا جائے گا۔یہ سیریز معمول کے آئی فون 17، آئی فون 17 پرو اور 17 پرومیکس کے ساتھ کمپنی کے سب سے پتلے اسمارٹ فون آئی فون 17 ائیر پر مشتمل ہوگی۔
اس بہت زیادہ پتلے فون کے بارے میں کافی کچھ پہلے ہی سامنے آچکا ہے۔مگر اب اس کے ڈمی یونٹ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس فون کو ہر زاویے سے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو سے فون کے ڈیزائن کے ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ کتنا پتلا آئی فون ہے۔
آئی فون 17 ائیر کے بارے میں مختلف لیکس میں بتایا گیا ہے کہ اس کی موٹائی محض 5.5 یا 5.65 ملی میٹر ہوگی۔اگرچہ یہ واضح تو نہیں کہ موٹائی کتنی ہوگی مگر پھر بھی یہ فون متاثر کن حد تک پتلا ہوگا اور اس کا وزن بھی محض 145 گرام ہوگا۔
اس سے قبل مختلف رپورٹس میں آئی فون 17 ائیر کے بارے میں کافی لیکس سامنے آئی تھیں۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 17 ائیر کی مجموعی موٹائی محض 5.5 ملی میٹر ہوگی جبکہ بیک پر صرف ایک کیمرا موجود ہوگا۔
ایپل اے 19 چپ اور دیگر فیچرز آئی فون 17 اسٹینڈرڈ ماڈل جیسے ہوں گے جبکہ قیمت 900 ڈالرز کے قریب ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق یہ ایپل کا پہلا ایسا آئی فون بھی ہوسکتا ہے جس میں کوئی پورٹ نہیں ہوگی۔جی ہاں واقعی یہ پورٹ فری آئی فون ہوگا جس کے بارے میں افواہیں برسوں سے سامنے آرہی ہیں۔
اب تک کوئی اور ایسا اسمارٹ فون تیار نہیں ہوسکا جس میں کوئی پورٹ موجود نہ ہو تو یہ دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا ہی اس کے ساتھ ساتھ پہلا پورٹ فری فون بھی ہوگا۔
برطانیہ کا ہورائزن اسکینڈلمزید پڑھیں
