نیویارک (اوصاف نیوز)ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹار لنک کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہوگئیں جس کے باعث کئی صارفین انٹرنیٹ سے محروم ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹار لنک کی عالمی سطح پر بندش کے باعث امریکہ، کینیڈا اور یورپ کے کئی ممالک میں رہنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
صارفین کی اطلاعات پر مبنی ایک آن لائن ٹریکنگ پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق امریکہ اور یورپ میں صارفین نے سہ پہر تقریباً 3 بجے (ایسٹرن ڈیٹائم، 1900 جی ایم ٹی) کے قریب سروس بند ہونے کی شکایات رپورٹ کرنا شروع کیں۔ مجموعی طور پر 61 ہزار سے زائد صارفین نے سروس بند ہونے کی اطلاع دی۔
دنیا بھر کے تقریباً 140 ممالک میں 60 لاکھ سے زائد صارفین کو انٹرنیٹ فراہم کرنے والی اسٹارلنک نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم فعال طور پر مسئلے کا حل نافذ کر رہے ہیں۔
تاہم اسٹار لنک انجینئرنگ کے نائب صدر مائیکل نکولز نے ایکس پر بتایا کہ سروس تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد بحال کی گئی۔اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے بھی معذرت کرتے ہوئی کہا کہ سروس بند ہونے پر معذرت خواہ ہوں۔
اسپیس ایکس اس کی بنیادی وجہ کو دور کرے گا تاکہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔ انٹرنیٹ سروس کو جلد ازجلد مکمل طور پر بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور صارفین سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
پولیس حملہ کیس: عمران خان طلب، شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری

