ایپل کی جانب سے آئندہ متوقع فلیگ شپ ڈیوائس iPhone 18 Pro Max سے متعلق ٹیک دنیا میں دلچسپی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے تاحال اس ماڈل کی باضابطہ رونمائی یا تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ٹیک رپورٹس اور لیکس کے مطابق صارفین کی نظریں اس نئے آئی فون ماڈل پر جمی ہوئی ہیں، خاص طور پر اس توقع کے ساتھ کہ اس بار ڈیزائن، کیمرہ اور مصنوعی ذہانت (AI) فیچرز میں نمایاں بہتری متعارف کرائی جائے گی۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق iPhone 18 Pro Max میں فرنٹ ڈسپلے کے مزید بہتر ورژن، انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی، اور کیمرہ ٹیکنالوجی میں اپ گریڈز شامل ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح بیٹری لائف اور مجموعی کارکردگی میں بھی بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
مزید یہ کہ اطلاعات کے مطابق ایپل ممکنہ طور پر اپنی نئی جنریشن کی A-series چپ استعمال کرے گا، جسے A20 Pro کہا جا رہا ہے۔ یہ چپ TSMC کے جدید 2nm پراسیس پر مبنی ہو سکتی ہے، جس سے نہ صرف رفتار میں اضافہ بلکہ AI صلاحیتوں میں بھی بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات،ن لیگ کے امیدواروںکی باضابطہ تفصیل جاری
قیمت کے حوالے سے مختلف لیکس میں بتایا جا رہا ہے کہ امریکا میں iPhone 18 Pro Max کی قیمت تقریباً 1299 سے 1399 امریکی ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے، جبکہ دبئی میں اس کی قیمت 5499 درہم یا اس سے زائد رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ تمام تفصیلات فی الحال قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، اور اصل فیچرز و قیمت کا حتمی اعلان ایپل کی آفیشل لانچ ایونٹ میں ہی سامنے آئے گا۔

